ایبٹ آباد، موبائل چوری کا الزام لگا کر نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور جنسی زیادتی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایبٹ آباد، موبائل چوری کا الزام لگا کر نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور جنسی زیادتی
ایبٹ آباد، موبائل چوری کا الزام لگا کر نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور جنسی زیادتی

راولپنڈی:ایبٹ آباد کے نواحی علاقے تھانہ بکوٹ کی یوسی بیروٹ میں ظلم کی انتہاء کردی گئی، با اثر افراد نے 17 سال شہریار نامی غریب نوجوان کو اغواء کر کے اس پر موبائل چوری کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

شہریار نامی نوجوان اس وقت تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، لواحقین کے مطابق خالد عباس عباسی جو کہ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ہیں ملزمان کے رشتہ دار ہیں۔

ملزمان کو بچانے کیلیے اُن کی پشت پناہی کرتے ہوئے خالد عباس عباسی سرگرم نظر ہوگئے ہیں، مذکورہ واقعے کے حوالے سے تھانہ بکوٹ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے تاہم کسی بھی نامزد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

لواحقین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے واقع کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts