اعتراضات مسترد، صباء قمر کا مسجد میں فلمایا جانیوالا گانا ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saba Qamar's song Qubool released

کراچی: اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کا مسجد میں فلمایا جانیوالا گانا قبول ریلیز کردیا گیا ہے، اداکارہ صباء قمر نے گانا ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید نے لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا ، اس گانے کا ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

شہریوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر صباء قمر اور بلال سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لاہور میں صباء قمر اور بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی تھانے میں جمع کروائی گئی تھی۔

عوام کی طرف سے شدید ردعمل آنے کے بعد صباء قمر اور بلال سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معافی بھی مانگی تھی تاہم اس کے باوجود صباء قمر اور بلال سعید کا مسجد میں فلمایا گیا گانا قبول ریلیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:صبا قمر اور بلال سعید کی وضاحت ناقابلِ قبول، مقدمہ قائم کرنے کیلئے درخواست دائر

اداکارہ صباء قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباء قمر اور بلال سعید پر اب بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts