کراچی: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کے اردو زبان میں پیغام نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے۔
سیلولر کمپنی جاز کے اشتہار میں ایسرا بلجیک نے اپنی خوبصورت اداؤں کے جلوئے دکھانے کے علاوہ اردو زبان میں پیغام بھی جاری کیا ہے۔ اس اشتہار میں ایسرا بلجیک کی ماڈلنگ کو مداحوں کی طرح سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گزشتہ رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے جس کا پہلا سیزن ختم ہونے کے بعد دوسرا سیزن شروع ہوچکا ہے۔
پاکستان میں بھارتی چینلز بند ہونے کے بعد شہری ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے انٹرنیٹ سے اس ڈرامہ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا وقت یہ ڈرامہ دیکھ کر گزارا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نرگس ایسرا بلجیک سے مقابلے کیلئے میدان میں آگئی
پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مقامی کمپنیوں نے اپنے اشتہارات میں ترک اداکاروں کو کاسٹ کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک مختلف کمپنیوں کے اشتہارات میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
Being just good is no longer an option. Stay ahead of the time, be GREAT, be SUPER with Jazz Super 4G, Pakistan’s No. 1 Network.
#JazzSuper4G #DunyaKoBataaDo #PakistansNo1 pic.twitter.com/nV7KxcMpxq
— Jazz (@jazzpk) August 10, 2020