مریم نوازنے مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کردی ، راجہ بشارت، فیاض چوہان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam has ended the politics of PML-N: Raja Basharat

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ قومی ادارے مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں سے محفوظ نہیں،حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی اپنی تاریخ دہرا دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو انفرادی طور پر طلب کیا گیا تھا لیکن وہ یہاں ایک ریلی لے کر آئیں۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آج صبح لاہور میں قومی احتساب بیورو کے دفتر کے باہر جھڑپ ہوئی جہاں پارٹی رہنما مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ کروانے پہنچی تھیں ۔

راجہ بشارت نے کہاکہ حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ غیر قانونی طور پر جمع ہونے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نوازنے اداروں کے خلاف حملے شروع کرنے کی اپنی فیملی کی روایات کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قیام کے بعد 20 سالوں میں پہلی بار احتساب بیوروکی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت پر نواز شریف اور (ن) لیگ کی بڑھتی مقبولیت کا خوف طاری ہے ، مریم نواز

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کردی ہے۔

Related Posts