وزیراعظم عمران خان کا 12اگست کا کراچی کا دورہ ملتوی، گورنر سندھ اسلام آباد طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan’s Karachi visit on 12 August postponed

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے 13 اگست کو خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی کے افتتاح کے لئے پشاور جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا 12 اگست کو کراچی کا دورہ ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کراچی کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے ایک اہم منصوبے ‘بی آر ٹی’ کا افتتاح کرنے کے لئے پشاور جائیں گے۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ میگا پروجیکٹ 27اعشاریہ 5 کلومیٹر مین ٹریک اور 31 اسٹیشنوں پر مشتمل ہے جبکہ لمبائی 62 کلومیٹر ہے اور اس میں 146 اسٹاپس ہیں۔

مرکزی ٹریک شہر کے سات مختلف علاقوں سے منسلک ہے تاکہ لوگ اپنے راستوں سے چھوٹی بسوں میں سفر کرکے مین روٹ تک پہنچ سکیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 49اعشاریہ 43 بلین روپے تھا تاہم پی سی 1 پر نظر ثانی شدہ قیمت بڑھ کر 66اعشاریہ 43 ارب روپے ہوگئی تھی جسے مزید بڑھا کر 70 ارب روپے کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حنا پرویز بٹ کا اقرار الحسن کو پشاور بی آر ٹی پر پروگرام کرنے کا چیلنج

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی اسلام آباد طلب کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر سندھ آج جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

Related Posts