سی ڈی اے واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inquiry launched against CDA officers corruption in construction materials

اسلام آباد :شہر اقتدار کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر اقبال شاہد نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اقبال شاہد نے امریکن قونصلیٹ کو خلاف ضابطہ پانی کی علیحدہ مین لائن کا کنکشن تین کروڑ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر دے دیا ۔

ذرائع کا کہناہےامریکن ایمبیسی نے سی ڈی میں درخواست دی تھی کہ انہیں پانی کی علیحدہ لائن مین لائن سے دی جائے تاکہ ان کی پانی کی ضرورت پوری ہو سکے جس پر سی ڈی اے کی جانب سے 3 کروڑ روپے بطور ڈیمانڈ طلب کیے گئے تھے ۔

امریکن ایمبیسی نے تین کروڑ روپے ڈائریکٹرواٹر بورڈ اقبال شاہد کو ادا کر دیے ،کیس جب میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن شیخ انصر عزیز کے پاس پہنچا تو فائل چیک کرنے کے بعد میئر  نے فائل پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی کام ہے اورکیس کو رد کردیا ۔

میئر کی جانب سے کیس مسترد کرنے کے باوجود ڈائریکٹر واٹر بورڈ اقبال شاہد نے پانی کی پائپ لائن غیر قانونی طور پر امریکن ایمبیسی کو مہیا کرکے مبینہ طور پر تین کروڑ روپے ڈکار لئے ہیں۔

مزید پڑھیں :برتھ سرٹیفکیٹ شیٹس ختم، شہری سی ڈی اے کے چکر لگانے پر مجبور

واضح رہے کہ شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے اور شہری فی ٹینکر تین ہزار روپے لینے پر مجبور ہیں جبکہ گھروں میں لگائے گئے پانی کے کنکشنز میں پانی دستیاب نہیں لیکن پانی کے ماہانہ بل شہریوں سے وصول کیے جارہے ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔

Related Posts