اندور: اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال ہو گیا،وہ عالمی وبا ء قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اردو شاعری میں منفرد مقام کے حامل ممتاز بھارتی شاعر نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع از خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر دی تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اندور کے ضلع مجسٹریٹ منیش سنگھ نے بھی معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
مخصوص اور منفرد لب و لہجے میں کلام پیش کرنے والے راحت اندوری حالات حاضرہ پر بھی بہترین اشعار پڑھا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ معتوب بھی قرار دیے گئے۔
مزید پڑھیں :جو کسی انسان کے درد کو محسوس نہ کرسکے میری نظر میں وہ انسان نہیں، علی ظفر