مریم نواز کا نیب دفتر سے باہر نہ جانے کا اعلان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا نیب دفتر سے باہر نہ جانے کا اعلان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
مریم نواز کا نیب دفتر سے باہر نہ جانے کا اعلان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب آفس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد کہا ہے کہ میں نیب دفتر سے باہر نہیں جاؤں گی، پیشی آج ہی ہوگی جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں یہاں آفس کے باہر کھڑی ہوں، اگر نیب نے مجھے بلایا ہے اور سوالات کرنا چاہتا ہے تو مجھ سے جوابات بھی سن لے۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف میری گاڑی پر پتھراؤ کیا بلکہ ہم پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا اور شیلنگ بھی کی گئی۔ میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤں گی۔ نیب نے جو کیس بنایا ہے، میں اس کا سامنا کروں گی۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ن لیگ کے پر امن کارکنان پر پولیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ نیب دفتر نے مجھے یہاں نقصان پہنچانے کیلئے بلایا۔ 

دوسری جانب چیئرمین نیب کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا جبکہ یہ عمل شرمناک ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے الزام کے تحت  پولیس کے عمل کو شرمناک بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پولیس کا گاڑی پر پتھراؤ شرمناک ہے۔مریم نوازکا الزام

Related Posts