نیب کے دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی، مریم نواز کی پیشی منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Today’s outlook: Maryam Nawaz to address press conference

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی جس کے پیشِ نظر نیب نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے نیب کے دفتر کے باہر پتھراؤ شروع کردیا جس کے پیشِ نظر نیب کے اعلیٰ حکام نے مریم نواز کی پیشی کو منسوخ کرنے کا پیغام سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی کو بھجوا دیا۔ پیشی کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان گاڑی کے اندر پتھر رکھ کر لائے تھے جو نیب اہلکاروں پر برسائے گئے۔ مریم نواز مبینہ طور پر  غنڈہ عناصر کے ہمراہ نیب کے دفتر آئی تھیں جنہوں نے نیب اہلکاروں اور قومی احتساب بیورو کے دفتر پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم مریم نواز ٹرینڈ پر عامر لیاقت حسین خاموش نہ رہ سکے

Related Posts