جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 2 لاکھ 49ہزار553 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (7لاکھ38ہزار726) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ64 ہزار 542فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد63لاکھ97ہزار 596 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ31 لاکھ 13ہزار231 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
میکسیکو کے بعد پیرو، کولمبیا اور چلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے متاثرین کافی کم ہیں۔بل گیٹس