لبنانی وزیراعظم حسن دیاب اپنی پوری کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لبنانی وزیراعظم حسن دیاب اپنی پوری کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے
لبنانی وزیراعظم حسن دیاب اپنی پوری کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے

بیروت: لبنانی وزیراعظم حسن دیاب اپنی پوری کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے، انہوں نے استعفیٰ صدر میشال عون کو پیش کردیا، واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اس ساری صورتحال کے دوران وزراء سمیت مختلف ارکان پارلیمنٹ بھی مستعفی ہورہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر برائے پبلک ورک مشیل نجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ نگراں حکومت کی مدت طویل نہیں ہوگی کیونکہ ملک اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا، امید ہے کہ جلد ہی ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ جو ملک کو اس بحران سے نکال سکے گی۔

جبکہ لبنانی عدالت کے جج نے بیروت میں دھماکو سے متعلق سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔اس سلسلے میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، جج غسان الخوری نے سرکاری سیکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل ٹونی سیلیبا سے بھی چھان بین کی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات اور ماحولیات کے وزیر مستعفی ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم حسن دیاب نے آج کابینہ کی میٹنگ بلائی تھی، تاہم اجلاس سے پہلے ہی وزیر انصاف اور بعد ازاں وزیر خزانہ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ وزیر خزانہ غازی وازنی لبنان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔

یاد رہے کہ لبنان میں بم دھماکوں کے بعد عوام میں حکومت کے خلاف سخت اشتعال پایا جارہا ہے،چار اگست کو ہونے والے سانحے کے دو روز بعد مظاہرین اور میری کلوڈ نجم کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

Related Posts