مانچسٹر:پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو ہمت نہ ہارنے اور حوصلہ رکھنے کا پیغام دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان سرفراز احمد نے اظہر علی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔سرفراز نے اظہر علی کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو۔
انہوں نے لکھا کہ انشاء اللہ پاکستان سیریز میں جلد کم بیک کر لے گا۔سابق کپتان نے اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان زندہ آبادبھی لکھا۔
Bhayya stay strong ???????? in shaa allah we will bounce back Pakistan zindabad @AzharAli_ pic.twitter.com/vstVNmI4Ki
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 10, 2020