کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ دادو اور جامشورو میں سیلاب سے کئی لوگ متاثر ہوئے، افواج پاکستان کے علاوہ کوئی وہاں موجود نہیں۔
انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، محمود مولوی، سبحان ساحل، ارسلان مرزا، عمران صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو وہاں کیمپ لگاکر بیٹھ جانا چاہیے تھالیکن وزیراعلیٰ صرف ہیلی کاپٹر سے چکر لگا کر نکل گئے، وزراء اور پی ڈی ایم اے کہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی گج ڈیم پر سندھ حکومت نے اربوں روپے لگادیے ہیں،ہر سال لوگ ڈوب جاتے ہیں کوئی تیاری نہیں،ڈیم ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:عدالت میں سعید غنی نے پٹیشن دائرکردی، معاملہ کافی سنجیدہ لگتا ہے۔علی زیدی