اسلام آباد: وطنِ عزیز پاکستان پر کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا جس کے بعد ملک بھر میں کاروبار پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں اور کاروبار آج سے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کو بتدریج مکمل طور پر ختم کیا جائے گا جس کے پہلے اہم اقدام کے طور پر شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور بازاروں پر عائدمخصوص اوقاتِ کار میں کاروبار کھولنے اور بند کرنے کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیاں بھی مکمل طور پر ختم کی جارہی ہیں جن میں ہفتہ وار تعطیل کی پابندی بھی شامل ہے۔ ہفتے کے ساتوں روز کاروبار جاری رکھا جاسکے گا۔ دکانوں اور شاپنگ مالز کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس، کیفے، تھیٹر اور سینما بھی کھل جائیں گے۔
بزنس سینٹرز کے ساتھ ساتھ پارکس، بیوٹی پارلر اور جم بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی تاہم شادی ہالز اور تعلیمی اداروں پر عائد پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں جنہیں آئندہ ماہ کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد بتدریج ختم کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امارات ایئرلائن کا پاکستان کیلئے ہر ہفتے 60 پروازیں چلانیکا فیصلہ