مالی بحران کے باعث واٹر بورڈ لائینوں کی تبدیلی سے قاصر ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مالی بحران کے باعث واٹر بورڈ لائینوں کی تبدیلی سے قاصر ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ
مالی بحران کے باعث واٹر بورڈ لائینوں کی تبدیلی سے قاصر ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی: مینیجنگ ڈائریکٹر ادارہ فراہمی و نکاسی آب خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ شہر کو پانی فراہمی کے حوالے سے بارشیں رحمت بنیں مگر بجلی کے اچانک بار بار تعطل سے حب پمپنگ اسٹیشن سے آنے والی پانی کی لائن مرمت کے بعد ہفتہ کو دوبارہ پھٹ گئیں جس سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز میں بھی بجلی نہ ہونے سے پانی فراہم نہ ہو سکا۔ حب ڈیم میں 330 فٹ پانی زخیرہ ہوگیا جو کراچی کے لیے تقریبا” 2 سال 100 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ پرسوں 2 مقامات سے لائن پھٹ گئی تھی اور کل دوبارہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی.انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز موسلا دھار بارشوں کے پانی نے حب کینال کو دو مقامات پر نقصان پہنچا حب ندی کا بند ٹوٹ گیا تھا۔

تاہم میں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کینال کی مرمت شروع کردی تھی۔مرمت کے بعد کل کینال سے معمول کے مطا بق پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حب ڈیم کے کیچ منٹ ایریا سے بارش کا مزید پانی ڈیم میں آرہا ہے۔

جب بارشوں کے دوران پانی ڈیم سے آتا ہے تو اس کے ساتھ مٹی بہت زیادہ آتی ہے اس لیے ڈیم میں پانی کی آمد کے دوران مکمل فراہمی آب تیکنیکی طور پر ممکن نہیں،خالد شیخ نے کہا کہ ڈیم میں پانی کی آمد بند ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق 100 ایم جی ڈی یومیہ کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم میں رکاوٹ بننے والے علاقائی افسران و ملازمین کیخلاف شکایت ملنے پر سخت محکمہ جاتی کاروائی کرونگا۔ پانی پر سب کا حق ہے اور ضرورت سے کم پانی ہونے کے باعث اسکی منصفانہ تقسیم سے ہی سب کو پانی مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث واٹر بورڈ لائینوں کی تبدیلی سے قاصر ہے۔ انہوں نے صنعتی اور کمرشل صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ واٹر بورڈ کے واجبات ادا کریں تاکہ ہم فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

Related Posts