ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر، مسافر پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار
عوامی ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دہشت گرد گرفتار

کراچی:ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہو گیا ہے،مختلف ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قراقرم ایکسپریس ٹرین 3 گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،کراچی ایکسپریس دو گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکاررہی۔ ڈی سی اوریلوے شیریں حنا کے مطابق کراچی ڈویژن میں شدید بارشوں کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن کی گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب جشن آزادی کے موقع پر آزادی ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے حکام کی جانب آزادی ٹرین کی تیاری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں آزادی ٹرین چلائی جاتی تھی، آزادی ٹرین پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرتے فلوٹس پہ مشتمل ہوتی تھی۔

آزادی ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک کے مختلف اسٹیشنوں پررکتی تھی، آزادی ٹرین پرتحریک پاکستان کے حوالے سے معلومات ہوتی تھیں، آزادی ٹرین کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں اور شہدا ء کو سلام پیش کرنا تھا۔

Related Posts