مون سون کے موسم میں لذیذ پکوڑوں کا لطف اٹھائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مون سون کی بہاروں میں لذیذ پکوڑے
مون سون کی بہاروں میں لذیذ پکوڑے

پکوڑے کراچی کے رہائشیوں کے لئے ایک پسندیدہ غذاہیں، ایسا کوئی موقع نہیں ہوتا جب اس سے محظوظ نہ ہوا جائے ، خواہ وہ بارش کا موسم ہو، یا آپ نے روزہ کھولنے کے لئے افطار کرنا ہو، پیاز کے ساتھ بنائے گئے بہت پسند کئے جاتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دن کا کوئی بھی وقت ہو، پالک والے پکوڑے مزیدار چٹنی میں ڈوبے ہوئے آپ کی ضرورت بن چکے ہیں۔

دیکھا جائے تو پکوڑے ایک روایتی غذا ہے، جس کو کھانے پینے کے شوقین مختلف اقسام کی سبزیوں کے ساتھ بہت پسند کرتے ہیں، پسے ہوئے چنے (بیسن) سے تیار کردہ پکوڑے جن میں مختلف مصالحے استعمال ہوتے ہیں، چائے کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں، پکوڑوں کو کھانے کے لئے آپ کی کے لئے بہترین جگہ آپ کا گھر ہے،ویسے تو یہ مزیدار چیز اب ہر جگہ دستیاب ہے، ان میں سے کچھ بہترین منتخب کردہ جگہوں کا ذکر کرتے ہیں۔

1) بنت ریاض کچن

بہترین پکوڑوں کی ترسیل کے علاوہ مختلف کھانوں کے لئے بہت مشہور ہے، جہاں آپ کے آرڈر کو گھر پر پہنچانے کا بھی انتظام ہے، یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے انڈے والے پکوڑے بہت مشہور ہیں، جو بہت لذیر اور انوکھے ہوتے ہیں، جنہیں مصالحے اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے، اس کے بعدانہیں دہی اور لذیر چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ چٹ پٹی غذائیں پسند کرنے والے افراد جو بارش سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ چٹ پٹے پکوڑے کھانا پسند کرتے ہیں وہ ریاض کچن سے رابطہ کرسکتے ہیں، یا آرڈر دے سکتے ہیں اور اپنے گھر پر لذیذ پکوڑوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

2) بمبئی بیکرز

شاہ فیصل کالونی میں واقع بمبئی بیکرز نمکو، مٹھائیاں اور دیگر نمکین چیزوں کے لئے بہت مشہور ہے لیکن یہاں کے پکوڑے بہت زیادہ لذیر ہوتے ہیں، بارش کے دوران زیادہ تر لوگ یہاں کی کچوریوں اور پکوڑوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور یہاں کے پکوڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ ہری مرچوں، پیاز اور آلو کے پکوڑوں کو بناسپتی تیل میں تیار کرکے خریداروں کو پیش کیا جاتا ہے، قیمت تھوڑی زیادہ ہے مگر یہ پکوڑے کھانے کے لئے بہترین ہیں۔
یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے قیمے سے بھرے مرچ پکوڑے بہت مشہور ہیں، جو بہت منفرد ہوتے ہیں، انہیں قیمہ اور مایونیزکے ساتھ بنایا جاتا ہے، یہ لذیز پکوڑے آدھا کلو 80روپے کے فروخت کئے جاتے ہیں۔

3) عظمت علی پکوڑا

فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں واقع جب بھی کوئی عظمت علی پکوڑاس پوائنٹ جاتا ہے تو وہاں کے پکوڑوں سے ضرور لطف اندوز ہوتا ہے،یہاں کے آلو پیاز کے پکوڑے بہت مشہور ہیں، کھانے پینے میں دلچسپی لینے والے افراد کے لئے یہ ایک منفرد جگہ ہے، یہاں کے پکوڑوں کو چاٹ مصالحے اور لذیذ چٹنی کے ساتھ خریداروں کو پیش کیا جاتا ہے، ان پکوڑوں کو تازہ تیل میں تیار کیا جاتا ہے، جو صحت کے لئے بالکل بھی نقصان دہ نہیں ہوتے، یہاں کے لذیذ پکوڑے 70روپے کے آدھا کلوملتے ہیں، جو انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

Related Posts