راولپنڈی: سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج ڈیم کوشدیدنقصان ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑگیاہے۔ شگاف پڑنے کے باعث ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔جہاں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز،موٹربوٹس،میڈیکل ٹیمیں امدادکیلئے پہنچی ہیں۔