جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ” آر ڈی اے” افسران کی ڈرامائی کارروائیاں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف '' آر ڈی اے'' افسران کی ڈرامائی کارروائیاں جاری
جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف '' آر ڈی اے'' افسران کی ڈرامائی کارروائیاں جاری

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی” آر ڈی اے” افسران کی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ڈرامائی کارروائیاں جاری تاحال کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل نہیں کیا گیا نہ ہی کسی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

خانہ پوری اورکا غذی کارروائی مکمل کرنے کی غرض سے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے بینرز اور اسٹیمر ز اتار کے جان چھڑالی، جعلی،بوگس اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لانے کی بجائے انہیں مبینہ طور پر تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت شہر بھر میں 80سے زائد غیر قانونی اور جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیزشہر کے مختلف پلازوں میں اپنے دفاتر قائم کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ پلاٹوں کی خریدو فروخت بھی دھڑلے سے کی جارہی ہے۔

آر ڈی اے کا المیہ یہ ہے کہ آج تک ان سوسائٹیز کے سائٹ آفس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ آر ڈی اے کا عملہ بشمول سکیم انسپکٹر موقع پر جا کر سوسائٹیز کے بینرز اور سٹیمرز اتار کے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کے خلاف بہت بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس کی باقائدہ اخبارات کے ذریعے تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ لیکن حقائق اس کے با الکل برعکس ہیں۔

ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کا عملہ کسی بھی سوسائٹی کے خلاف آپریشن سے قبل سوسائٹی مالکان کو آگاہ کر دیتا ہے اور مک مکا کرلیا جا تا ہے، بعد ازاں بہت بڑے آپریشن اور آرڈی اے کی کامیابی کا نام دیا جاتا ہے۔

آر ڈی ا ے افسران کی ہدایت پر گزشتہ روز طارق انسپکٹر نے ایک ہاؤ سنگ سوسائٹی کے خلاف ادھورا آپریشن کیا،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیخ پا ہوئے اور مذکورہ انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ آپریشن مکمل کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس طارق نامی انسپکٹر نے سیل کیا تھا جسے عید کے چوتھے روز ہی مذکورہ انسپکٹر نے جا کر خود ڈی سیل کر دیاتھا ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک محکمے سے کرپٹ اور کالی بھیڑوں کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سادہ لوح معصوم شہریوں کو لوٹتے رہیں گے۔

Related Posts