پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے ہنی مون کے دوران لوپڈ بائی کیاسموس نامی گانے پر رقص کیا ہے جس کے دوران اُن کے شوہر نے ریکارڈنگ کرکے ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ فریال محمود کے رقص کی ریکارڈڈ ویڈیو شیئر کی گئی جسے فریال محمود کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا۔
واضح رہے کہ فریال محمود اپنے شوہر دانیال راحیل کے ہمراہ حال ہی میں شادی ہونے کے بعد ہنی مون پر ہیں جس کے دوران نیا جوڑا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کر رہا ہے۔
قبل ازیں مئی کے دوران فریال محمود کی دانیال راحیل سے شادی ہوئی جبکہ ویڈیو کے بارے میں فریال کا کہنا ہے کہ رقص ان کی پسندیدہ چیز ہے اور وہ ہر جگہ رقص کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDjP-GDgN35/
یہ بھی پڑھیں:پارس جہانزیب کا صبا قمر کی ویڈیو پر سخت ردِ عمل