زراج ہاؤسنگ اسکیم کا پلان منظور،سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ترمیم ، تبدیل شدہ اور مزید زمین پر پراجیکٹ کی ایکسٹینشن کا ایل او پی منظور کرلیا،سوسائٹی نے رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹ میں تبدیل کیا جبکہ پارکس سمیت دیگر ایمینٹی پلاٹس جو کے نقشے کے مطابق رہائشیوں کی سہولت کے لیے مختص تھے سوسائٹی انتظامیہ نے کمرشلائز کرتے ہوئے مہنگے داموں فروخت کر دیے۔

سوسائٹی انتظامیہ نے ایل او پی میں سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کو ہائی رائزڈ اپارٹمنٹس بلڈنگ میں تحلیل کیا جبکہ نقشے کے بر عکس پارک،میڈیکل کالج کے لیے بھی ایل او پی میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ دوہائی رائزڈ پلاٹوں سمیت ملحقہ سوسائٹی کے لیے راستے کی بھی منظوری حاصل کی گئی جو کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ نے منظور شدہ ایل او پی میں کمرشلائزیشن او رہائشی یونٹس کو بڑھانے کے لئے ایل اے پی میں کئی جگہوں پر ردوبدل کیا،سوسائٹی کے بنیادی ایل او پی اور مارکیٹ میں موجودہ پراجیکٹ کے نقشے میں واضح تضاد ہے۔

سی ڈی اے پلاننگ کی جانب سے پراجیکٹ کا ترمیم شدہ اور تبدیل شدہ ایل او پی تمام تر خلاف قانونی تبدیلیوں کے نہ صرف منظور کرلیا گیا ہے بلکہ نئے تخلیق شدہ پلاٹ کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے اکثر افواہیں سننے کو ملتی رہیں کہ سوسائٹی کا الحاق ڈی ایچ اے سے ہونے جارہا ہے تاکہ پراپرٹی ریٹس میں اضافہ ہو اور عوام الناس کو اس طرف راغب کیا جا سکے،سوسائٹی میں قائم متعدد ہائی رائزڈ پلاٹس رہائشی پلاٹوں کے متبادل ہیں۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شامل سراج ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلقہ ڈائریکٹر برائے ہاؤسنگ سوسائٹیز فراز ملک سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا جبکہ زراج ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او ذوالفقار راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ترمیم شدہ نقشے کی منظوری کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل کر رکھی ہے جبکہ رہائشی پلاٹوں کو کمرشل میں تبدیل ضرور کیا ہے جس کی سی ڈی اے نے منظوری دی ہے۔

دوسری جانب سی ڈی ذرائع اور زراج سوسائٹی سروے کے مطابق جو دستاویزات ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سی ڈی اے کو فراہم کی گئیں ہیں ان میں بنیادی ایل او پی میں کئی تبدیلیوں کے ساتھ سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی منظوری پچھلے ماہ دی جا چکی ہے،حالانکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات ہیں کہ بنیادی ایل او پی میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

سی ڈی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ سوسائٹی غیر قانونی منظوری حاصل کر چکی ہے،جس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چند کرپٹ افسروں نے سوسائٹی کے غیر قانونی اقدامات کو تحفظ دے رکھا ہے،اس سے قبل کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایل او ی کی خلاف ورزیوں پر کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی کینسل یا منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری کرنے والوں نے سوسائٹی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کروڑ روپے کے پلاٹس کی خریداری کی دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بارے میں نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات کیوں نہیں ہو سکیں جبکہ مبینہ اطلاعات کے مطابق چائے کے ایک معمولی ڈھابے سے اربوں روپے کی جائیداد کے مالک بننے والے سے تحقیقاتی اداروں نے پوچھنے کی زحمت بھی گوارا نہ کی اور نہ ہی ان سے منی ٹریل کا حساب مانگا۔

Related Posts