حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Country's economy on right track: PM

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر زبردست عملدرآمد کرایا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز ختم ہو رہے ہیں، عوام کو ایس او پیز پر عملدآمد کرنا ہوگا، تاکہ مزید خطرات سے بچا جاسکے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور دیگر افسران نے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر رپورٹ لی۔

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کو ریورراوی فرنٹ اتھارٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی، انہوں نے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے اہم حیثیت کا حامل ہے، حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے اور تعمیراتی سیکٹر کو مراعات سے ترقی ملے گی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Related Posts