ایران میں تعینات امریکی سفارتکاری کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے عہدہ چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں تعینات امریکی سفارتکاری کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے عہدہ چھوڑ دیا
ایران میں تعینات امریکی سفارتکاری کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے عہدہ چھوڑ دیا

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے مطابق امریکا کی طرف سے مقرر کردہ سفارتکاری کے خصوصی ایلچی برائن ہک اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں جن کی جگہ ایلیوٹ ایبرمز کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائن ہک کی  رخصتی کا حیرت انگیز اعلان اس وقت سامنے آیا جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عالمی اسلحے کی پابندی میں توسیع کیلئے امریکی بولی پر اگلے ہفتے رائے دہندگی کی تیاری کر لی ہے تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں کہ ہک کی مدتِ ملازمت باضابطہ طور پر کب ختم کی جائے گی۔

امریکی حکومت اقوامِ متحدہ میں ایران کے خلاف لابنگ میں مصروف نظر آتی ہے جبکہ ہک نے جمعرات کی صبح صحافیوں کو روانگی کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی کہا کہ ہم اِس کیلئے کیس بناتے رہیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل معاملے کیلئے کوئی راہ تلاش کرے۔

دوسری جانب برائن ہک کی رخصتی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن اپنے ٹویٹ میں یہ تحریر کیا کہ ہک نجی سیکٹر کی طرف جا رہے ہیں۔ مائیک پومپیو کے مطابق برائن ہک ایک اچھے دوست اور قابلِ بھروسہ مشیر ثابت ہوئے۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ کے مطابق برائن ہک نے تہران میں روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی نتائج لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور ایران نے جو امریکی شہری حراست میں لے رکھے تھے، انہیں چھڑایا۔ واضح رہے کہ ہک کو سن 2018ء کے اواخر میں تعینات کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیروت دھماکوں میں 135 سے زائد افراد ہلاک

Related Posts