دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 92 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 17 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 92 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 17 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 92 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 17 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 92 لاکھ افراد متاثر جبکہ 7لاکھ 17ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 92 لاکھ 57 ہزار 649افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (7لاکھ17ہزار687) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 252فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد61لاکھ82ہزار 308 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ23 لاکھ 57ہزار654 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور کولمبیا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوزکر گئیں

Related Posts