مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، وزیر اعظم
مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عالمی امن برقرار رکھنا اس کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہم بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 70 سالوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد بھی سلامتی کونسل کی ہی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لئے اسے ٹھوس اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے پر کونسل ممبران کے شکر گزار ہیں۔ کونسل ممبران نے کشیدگی میں کمی، عالمی قوانین کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو صاف شفاف ریفرنڈم کے ذریعے حق خود ارادیت دیا ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

Related Posts