راولپنڈی:حکومت نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن مکمل بحال کرنے کی اجازت دیدی۔ سینیٹر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن وترجمان عبد الستار کھوکھر نے باضابطہ اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق حکومت نے کورونا وباء میں بند ہونیوالے ملک کے مزید آٹھ ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔ترجمان کے مطابق کھولے جانے ہوائی اڈوں میں تربت۔پنجگور۔دالبدین۔زوپ۔پسنی۔موہنجوداڑو۔نوبشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ان ہوائی اڈوں سے کارگو اسپیشل فلائٹس اور نجی پرواز بھی آپریٹ ہو سکیں گی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن ابھی تک مکمل پر بحال نہیں ہوا تھا۔
ترجمان ایوی ایشن کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت ہوائی اڈوں پر کورونا ء ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا نا ہوگا۔ ترجمان عبدالستار کھوکھر کے مطابق ہوائی اڈوں کو رات 12بجے کے بعد پروازوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔