کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔مشعال ملک
کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم و ستم اور ہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی حکومت عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں سب سے افسوسناک باب کے ایک سال کی تکمیل کی یاد تازہ کرتا ہے۔

پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو اپنے ہی آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں پناہ گزین بنا دیا۔ بھارت نے کشمیری زمین پر اہلِ وطن کے ملکیتی حقوق بھی چھین لیے جبکہ مظلوم کشمیری نسل در نسل مقبوضہ وادی میں ہی رہتے آئے ہیں۔

بھارتی ظلم و ستم کی حقیقت واضح کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ہماری قوم کیلئے موت کا پروانہ اور قتلِ عام کے مترادف تھا تاہم حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے اِس اقدام نے خود بھارتی ظلم و ستم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ درحقیقت بھارت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے اور لاک ڈاؤن نافذ کرکے کشمیریوں کے خلاف جو اقدامات اٹھائے، وہ خود بھارت کے وقار کیلئے عالمی برادری کی نظروں میں موت کا پروانہ ثابت ہوئے اور بھارت کا ظلم و ستم بری طرح بے نقاب ہوا۔ 

یاد رہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت پر آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے ختم کیے جانے اور بھارتی ظلم و ستم کے نئے باب کا ایک سال مکمل ہوگیا، پاک بھارت سرحد (لائن آف کنٹرول) کے دونوں اطراف موجود کشمیری اور حقِ خود ارادیت کی حامی پاکستانی قوم یومِ استحصالِ کشمیر منائے گی۔

آج سے ٹھیک 1 سال پہلے یعنی 5 اگست 2019ء کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی الگ ریاستی حیثیت ختم کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی ریاست سے بے دخل کرنے کی سازش کی جس کے بعد وادی میں مظاہروں کے ڈر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ وادی میں  یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جائے گا

Related Posts