وفاق سندھ میں گورنر راج لگاکر دکھائے، نثار کھوڑو کا چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nisar Khoro challenges to govt for impose governor rule in Sindh

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی  سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام تحریک انصاف کی حکومت کو مسترد کر چکے ہیں ، وزیر اعظم کو مصیبت اعظم کے نام سے پکارا جارہا ہے،عید پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کانیا تحفہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج جیسی فضول باتوں میں نہیں جانا چاہتے ،جہاں شفافیت نہیں ہے وہاں گورنر راج لگایا جاتا ہے، ٹرانسپرنسی کی واضع مثال پنجاب ہے جہاں پانچ آئی جیز تبدیل ہوچکے ہیں سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کو سندھ میں ووٹ نہ ملے تو اس وجہ سے شروع دن سے گورنر راج کی بات کررہے ہیں۔

سندھ میں گورنر راج لگا کے دکھائیں دیکھتے ہیں پھر کیا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ہاری کمیٹی کے جانب سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ۔

نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جب زراعت تباہ ہو رہی تھی تو حکومت نے جھوٹا وعدہ کیا، حکومت نے کہا کہ ہم کاشتکاروں کو ریلیف دیں گے، کسی بھی کسان کو آج تک کچھ نہیں ملا، یوریا کھاد اور دیگر اشیا پر سبسڈی دینے کا وعدہ کیا تھالیکن پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پچھلے سالوں سے بہتر ہے، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے ہم نے کسی کا خیال نہیں رکھا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے اور گندم کے ذخائر موجود ہیں، اسمگلنگ ملک سے باہر ہوتی ہے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پچھلے سال سے کم پیداوار ہوئی ہے ، سندھ میں پچھلے سال سے زیادہ گندم کاشت ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں این ڈی ایم کو پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بھیجا گیا ہے ،این ڈی ایم اے کو بھیج کر تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہمیں کراچی کا احساس ہے اگر کراچی کا احساس ہے تو اعلانیہ ایک سو باسٹھ ارب روپے کہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی، شیخ عمر ریحان

این ڈی ایم اے قومی ادارہ ہے، جہاں چاہے کام کرسکتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج پورے ملک کی فوج ہے ،سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے، فوج سڑکیں بناتی ہے، حفاظتی بند بناتی ہے اگر کراچی میں صفائی کا انتظام لیا ہے تو اس کا مطلب سندھ حکومتی کی ناکامی نہیں ہے ۔

Related Posts