کراچی میں 4ہزار 364ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ،این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Over 4,364 tons sledge removed from Karachi nullahs: NDMA

کراچی :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے 38بڑے نالوں میں سے 22کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی گئی۔

ایک بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی میں 552چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں۔ گجر نالے، کورنگی نالے اور مواچھ گوٹھ نالے پر ایف ڈبلیو او کام کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے 19نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ روز 4ہزار 364ن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے۔

شہر کے 3بڑے نالوں پر 21چوک پوائنٹس کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ایف ڈبلیو او کی 14ٹیمیں نالوں کی صفائی کا کام کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی 14ٹیمیں نالوں کی صفائی کا کام دن رات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ مکمل تعاون کررہی ہے،ناصر حسین شاہ

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شہر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ بروقت نالوں کی صفائی نہ ہوئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

Related Posts