جنیوا: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں1 کروڑ 84 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 97ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 84 لاکھ 43 ہزار 484افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (6لاکھ97ہزار189) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ64 ہزار 677فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد60لاکھ73ہزار 378 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ16 لاکھ 72ہزار917 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
میکسیکو کے بعد پیرو، چلی اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت میں کورونا وائرس دہشت کی علامت بن گیا، ایک دن میں 54 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
ایک سروے کے مطابق ممبئی کی کچی آبادیوں میں رہنے والوں میں وائرس بری طرح پھیل چکا ہے، یہاں کئے گئے 7 ہزار افراد کے ٹیسٹ میں سے 57 فیصد لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں 1دن میں 54 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکارہوگئے