مودی صرف کشمیر کیلئے نہیں، پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی صرف کشمیر کیلئے نہیں، پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، مراد سعید
مودی صرف کشمیر کیلئے نہیں، پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور بھارتی ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ کی طرف سے یادگاری ٹکٹ کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹکٹ کا اجر اء کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی صرف کشمیر کیلئے نہیں، پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، پانچ اگست کو یوم استحصال کے ذریعے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے اور اپنے مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں پانچ اگست کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ کا اجراء کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پانچ اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پچھلے سال پانچ اگست کو کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیا،یوم استحصال کے ذریعے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ پانچ اگست کے حوالے سے پاکستان پوسٹ نے یادگاری پوسٹ کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی صرف کشمیر کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

وزیرمواصلات نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب ہے، بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مراد سعید نے کہاکہ انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ مراد سعید نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا اور کہاکہ صرف کشمیر سے متعلق سوال کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مودی کی سوچ اور ہندوتوا کا فلسفہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جس انداز سے کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یوم استحصال کے حوالے سے منظم منصوبہ کے تحت تقاریب ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کے اجرا ء کا اقدام علامتی ہے، شبلی فرازانہوں نے کہاکہ یوم استحصال پر ڈاک ٹکٹ کے اجرا سے بھی دنیا میں ایک مضبوط پیغام جائے گا۔مراد سعید نے کہاکہ پاکستان ٹکٹ کا اجرا ء کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مراد سعید نے کہاکہ عالمی میڈیا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنے مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related Posts