پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر خارجہ
پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ مخدوم محمود قریشی نے مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور معید یوسف کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ بھی کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی،ملاقات میں 5 اگست کو یوم استحصال کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے اور انڈیا کے مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیردفاع پرویز خٹک اور معید یوسف بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر عسکری حکام کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مفصل بریفنگ دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جذبے کو سراہا، وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت جو مرضی فیصلے کر لے کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا پوری قوم کشمیریوں کی جوانمردی اور بہادری پر فخر کرتی ہے۔

Related Posts