بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا کا شکار، اسپتال میں داخل

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian interior minister Amit Shah tests positive for coronavirus

نئی دہلی: بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اتوار کے روز اسپتال میں داخل ہوگئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور ملک کے سب سے طاقتور سیاستدان امیت شاہ ایک کلیدی وزارت کے سربراہ ہیں جو ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام میں سب سے آگے رہی ہے۔

ایک ٹویٹ میں امیت شاہ نے کہا کہ انہو ں نے کورونا کی علامات ظاہر کرنے کے بعد جانچ کی اور انہوں نے گذشتہ دنوں اپنے ساتھ رابطے میں آنے والوں سے رابطہ کرکے خود کو الگ تھلگ کرنے کی درخواست کی ہے۔

امیت شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ملنے پر میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔

گذشتہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس کی جانچ کرائیں اور خود کو الگ تھلگ کریں۔

مزید پڑھیں:امریکا میں کورونا کی نئی لہر، ایک دن میں 60 ہزار کیسز کی تصدیق

Related Posts