اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 841 کیسز سامنے آئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 19 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی ملک گیر تعداد 5970 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق وبائی صورتحال کے لحاظ سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، اس کے بعد پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں عید الاضحی بھی کورونا وکی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ حکومت سے عوام سے عید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: پیر کو بھی چھٹی ہوگی، سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں توسیع کردی