پاک فوج نے اپنے دفاع میں چمن بارڈر پر افغان فائرنگ کا جواب دیا،دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak troops responded to Afghan firing at Chaman border in self-defence: FO

اسلام آباد :دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ افغان حکام کی درخواست پرافغانستان کے ساتھ سرحدیں نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی ہیں ۔

جمعرات 30 جولائی کو فرینڈشپ گیٹ چمن میں افغان فورسز نے سرحد پرپاکستان کی طرف جمع ہونے والے بے گناہ شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاکستانی فوجیوں نے ہماری مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے اپنے دفاع میں  فائرنگ کا جواب دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فوری طور پر فوجی اور سفارتی دونوں چینلز کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے متحرک کیا گیا اور سخت کوششوں کے بعد ہی افغانستان کی طرف سے فائرنگ کو روک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارت کی باضابطہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے مزید یہ کہ عید الاضحی کی وجہ سے پیدل سرحد پار کرنے کی بھی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے مفاد میں افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی مخلصانہ تیاری کا اعادہ کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہماری تعمیری کاوشوں کا مثبت جواب دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری

Related Posts