کراچی میں صرف مخصوص مقامات پر قربانی ہوگی، آلائشیں اٹھانے کیلئے بھی حکمت عملی تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

کراچی :وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوس میں عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این سی او سی کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے تحت شہر بھر میں یونین کونسلوں کی سطح پر مخصوص مقامات پر اجتماعی قربانی کا فریضہ سر انجام دیا جائے گا اور بعد ازاں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا محکمہ سر انجام دے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے اس موقع پر شرکا میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباء کے پیش نظر اجتماعی قربانیوں کے فروغ کے لئے جو اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ حکومت سندھ نے گزشتہ پانچ ماہ میں جس ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ کورونا کی وباء کو شکست دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر عید الاضحی کے موقع پر صفائی و ستھرائی کی صورت حال مثالی بنانے کے احکامات دئیے ہیں، لہذا تمام بلدیاتی ادارے، ضلعی انتظامیہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے گزارش ہے کہ اجتماعی قربانی کے ٹاسک کو کامیابی کے ساتھ سر انجام پہنچانے کے لئے مشترکہ پالیسی تشکیل دیں اور تمام پراسس کی تکمیل میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے تمام ڈی ایم سیز بشمول ضلع کونسل کراچی کو اجتماعی قربانیوں کے بہترین انتظامات کے حوالے سے ایک ایک کڑوڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی ہے جیسا کہ ڈی ایم سیز کی حدود میں واقع نالوں کی صفائی کے لئے خصوصی فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی سطح سے جو بھی کاوشیں کی جائیں گی، حکومت سندھ ان کی قدر کرے گی اور معاون و مددگار کا کردار ادا کرے گی۔صوبائی وزیرنے خصوصی طور پر عید الاضحی کے دنوں میں جراثیم کش اسپرے کے لگاتار چھڑکاو کی ہدایت بھی کی اورمستقل طور پر عوام سے رابطے میں رہنے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری

Related Posts