صومالیہ میں گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 3 بچے ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US drone strike kills 3 children in Somalia

ہرگیسا: صومالیہ میں امریکی ڈرون حملوں میں مزید تیزی، ایک گھر پر میزائل حملے کے دوران مبینہ طور پر تین کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔

ہلگن میڈیا کے ایک ٹویٹ کے مطابق امریکا نے ایک ڈرون حملے میں صومالیہ کے وسطی صوبہ جوبلا کے قصبے جلیب کو نشانہ بنایا۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ بچوں کی عمر 8 ، 12 اور 13 سال تھی اور تینوں بچے امریکی میزائل گھر پر گرنے کے بعد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

گذشتہ سال بھی صومالیہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ چندہفتوں قبل ہی امریکا نے پانچ کارروائیوں میں 14 شہریوں کو ہلاک کرنے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دعوؤں کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں:یمن میں حوثی باغیوں کاسعودی سرحد کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کادعویٰ

واضح رہے کہ امریکا نے 2011 میں صدر اوبامہ کی ہدایت پر عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی جنگ کا آغاز کیا تھاجبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts