دیر بالا کے علاقے چیر اگلئی میں جائیداد کے تنازعے پر نمازِ جنازہ کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید