اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قانونی کمیٹی عوام اور بکی ہوئی وفاقی حکومت کے درمیان کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اِس وقت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون عوام اور بکے ہوئے حکمرانوں کے درمیان کھڑی ہے اور کمیٹی میں بیٹھے ہوئے سینیٹرز کی حیثیت سے ہم پاکستان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ہم یہ بات یقینی بنائیں گے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے جو قوانین منظور کیے جائیں ان سے عوام کی حق تلفی نہ ہو۔ ہم پاکستان کی حفاظت کیلئے تو ایف اے ٹی ایف قوانین منظور کریں گے لیکن ایسا عوامی حقوق کی قربانی دے کر نہیں کیا جائے گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مزید سخت اور ظالمانہ قوانین منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے حکومتِ پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔
As we speak the Senate Law Committee is standing between citizens and a sold-out Govt. We will make sure FATF laws are passed to protect Pakistan, but we will not do it while surrendering the rights of the people of Pakistan. No more draconian laws. FATF does not require that pic.twitter.com/NaTdJ6vuH5
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 30, 2020
یہ بھی پڑھیں:فنانس کمیشن کا نوٹیفیکیشن قانون سے متصادم ہے۔شیری رحمان