شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ارطغرل کے کردار ترگوٹ الپ کی عید پر میزبانی کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ارطغرل کے کردار ترگوٹ الپ کی عید پر میزبانی کریں گے
شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ارطغرل کے کردار ترگوٹ الپ کی عید پر میزبانی کریں گے

کراچی: شاہد آفریدی اور وسیم بادامی ارطغرل کے کردار (ترگوٹ الپ)کی عید پر ایک پروگرام میں میزبانی کریں گے، ترکش ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور پاکستان میں اس ڈرامے کے کردارو ں کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

اسڈرامے میں ایک قبائلی قبیلے کی مشکلات کی تصویر کشی کی گئی ہے جوسلطنت عثمانیہ کے عروج کا باعث بنی ہے۔ پی ٹی وی نے اپریل میں ڈب ورژن کو نشر کرنا شروع کیا۔ تب سے ہی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔

https://www.instagram.com/p/CDNtnVVlQXV/?utm_source=ig_embed

واضح رہے کہ ارطغرل غازی کے کردار ترگوٹ الپ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اس قبل ہم اسرا بیلجک (حلیمہ سلطان) اور انجن الٹان کے بارے میں زیادہ جانتے تھے، مگر اب ترگوٹ اپ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

وسیم بادامی اور شاہد آفریدی  عید پرخصوصی شو میں ترگوٹ الپ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے، اداکار نے بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے حوالے سے کافی خوش ہیں۔  

Related Posts