لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغازہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغازہوگیا
لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغازہوگیا

مکہ مکرمہ:لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کی گونج میں مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز شروع ہو گیا،واضح رہے کہ اس دوران عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے، حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بھی کل ہی ہوگا۔

مناسک حج کا آج سے آغازہوگیا،ہر طرف روح پرور مناظر، لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند ہوگئیں، عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگا دیئے گئے۔ اس دوران عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں رہائش اختیار کریں گے،جہاں وہ ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔

عازمین حج کل صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات کے لئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ یومِ عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی جائے گی۔

رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہو گا۔ اللہ کے مہمان 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوجائیں گے۔ جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے، پھر طواف زیارت کیا جائے گا۔

Related Posts