وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، اس بات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بہتر صحت کی دیکھ بھال کے مستحق ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے ایمانداری اور پوری محنت کے ساتھ اپنا کام کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں اس وقت قومی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

Related Posts