نیب نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری کے خلاف 61 گواہ تیار کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی، آصف زرداری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں 60 سے زائد گواہ تیار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 61 گواہ تیار کیے ہیں  جن میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے 2 سابق صدور بھی شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سیّد علی اور سابق صدر این بی پی سیّد قمر حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے خلاف گواہی دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ریفرنس میں قانون کے مطابق گواہی دینے والے وعدہ معاف گواہوں کو معاف کردیا ہے۔

وعدہ معاف گواہ علی رضا کے بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے صدرِ مملکت کی حیثیت سے انور مجید اور عبدالغنی مجید کی ملاقات بینک حکام سے کروائی۔

احتساب بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بینک حکام کو آگاہ کیا کہ انور مجید اور عبدالغنی مجید میرے پیغامات پہنچائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دباؤ پر قرض کی رقوم جاری کی جاتی رہیں جو جعلی بینک اکاؤنٹس میں چلی گئیں۔ نیب حکام وعدہ معاف گواہوں کی تیاری کو کیس میں بڑی پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

Related Posts