خیبر پختونخوا میں باجوڑ پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں باجوڑ پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید ہوگیا
خیبر پختونخوا میں باجوڑ پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید ہوگیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں باجوڑ پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کے باعث پاک فوج  کے آفیسر لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق  پاک افغان سرحد کی دوسری جانب سے سیکورٹی فورسز کی ضلع باجوڑ میں قائم پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر نے جامِ شہادت نوش کیا۔

یاد رہے کہ اِ  س سے قبل سیکورٹی فورسزکی پٹرولنگ ٹیم پردہشتگردوں کا حملہ ہوا ، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک جاویدکریم شہید جبکہ 3سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی 4 روز قبل فائرنگ کے بعد   سیکورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تربت میں فورسزپرحملہ، لانس نائیک جاوید کریم شہیدہوگئے

Related Posts