پب جی پر بحث سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی، پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اور ٹی وی اسٹار وقار ذکاء گیم پر لگائی گئی پابندی کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پتہ نہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو پب جی سے کیا مسئلہ ہے؟ جبکہ پب جی گیم نہیں ہے، لوگوں کا کاروبار اِس سے وابستہ ہے۔ پردہ دار خواتین تک گھر بیٹھے چار پیسے کما رہی ہیں۔
رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہم ای اسپورٹس میں آگے جا رہے تھے اور پب جی میں بھارت کو شکست دے رہے تھے کہ پی ٹی اے نے مسائل کھڑے کرنا شروع کردئیے۔
پتہ نہیں پی ٹی اے @PTAofficialpk کو کون سا کیڑا کاٹ گیا ہے یا اندر ہے؟ پب جی گیم نہیں ہے، لوگوں کا کاروبار اس سے وابستہ ہے، پردہ دارخواتین تک گھر بیٹھے چار پیسےکما رہی ہیں، ہم Esports میں آگے جا رہے تھے، بھارت کو ہرا رہے تھے کہ پی ٹی اے کو بچھو لڑ گیا#WaqarZaka #pubgban pic.twitter.com/xR1CHuYZHr
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 29, 2020
دوسری جانب یو ٹیوب پر وقار ذکاء نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وقار ذکاء اور عامر لیاقت حسین پب جی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کرتے نظر آئے۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آئی ٹی منسٹر دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔ پب جی پر پابندی کا معاملہ ان کی وزارت کے تحت آتا ہے۔
ٹی وی کمپیئر وقار ذکاء نے ویڈیو کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بد قسمتی سے عامر لیاقت حسین صبح کی فلائٹ پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن سہ پہر کے وقت رکنِ قومی اسمبلی اسلام آباد جائیں گے۔
وقار ذکاء نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پہلے ہی 11 مختلف بلز پر بحث کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس لیے صرف امید ہی کی جاسکتی ہے کہ آج عامر لیاقت حسین کو قومی اسمبلی میں گفتگو کا موقع دیا جائے۔
Unfortunately @AamirLiaquat was unable to get morning flight but in afternoon he will be going to ISB, let's hope he gets a chance to speak as 11 different bills are already in discussion in NA #ImranKhanKhulwaoPUBG @ImranKhanPTI#WaqarZaka #WaqarzakaArmyhttps://t.co/daLI7codML
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) July 29, 2020
پیغام کا جواب دیتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ اسلام آباد کیلئے اگلی فلائٹ پکڑی جاسکے۔ اِس حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرتا رہوں گا۔
Trying to catch the next flight for Islamabad. Will keep you all posted https://t.co/2sCFfoPmJg
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 29, 2020
یہ بھی پڑھیں: پب جی کے بعد وی پی این بند کرنے کی خبروں کی تردید