کراچی: نجی ٹی وی چینل کے معروف رپورٹر اور صحافی چاند نواب کی والدہ انتقال کر گئیں جس پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر رپورٹر چاند نواب کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں جن کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر لانڈھی پولیس اسٹیشن کے قریب مدینہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ لانڈھی نمبر 5، چراغ ہوٹل کے قریب نمازِ جنازہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سیّد مصطفیٰ کمال اور صدر پی ایس پی اینس قائم خانی نے سینئر صحافی چاند نواب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دُعا کی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ سینئر صحافی چاند نواب کی والدہ کے انتقال کی خبر کا بہت افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کی مشکلات دور کر نے کی کوشش کررہے ہیں، کمشنر کراچی