راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی اور آپریشنل تیاریاں امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے الخالد ٹینک آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791