پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم کا اعلان
پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا چینی اور گندم بحران ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس میں چاہے کوئی بھی ملوث ہو اس کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول بحران کیلئے کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید اور اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ بل کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرولیم بحران پر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور اراکین کا تقرر جلد کرلیا جائیگا، گندم اور چینی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتیں مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو پریشانی میں مبتلا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts