ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی وزیرِ اعظم عمران خان کا مشن ہے جبکہ حکومت ملکی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے پر کام کر رہی ہے۔

داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا حکومت میں آنے کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی وزیرِ اعظم کا مشن ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے مافیا کے خلاف ایکشن لیا جبکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ سماجی فاصلے کی پابندی نہ کی گئی تو عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس قابو سے باہرہوسکتا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کے سختی سے نفاذ میں وقت لگے گا۔ کورونا وائرس کے خلاف این ڈی ایم اے کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کردار تاریخ یاد رکھا جائے گا۔ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ

Related Posts