کراچی کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، ٹریفک پولیس غائب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، ٹریفک پولیس غائب
کراچی کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، ٹریفک پولیس غائب

کراچی:ٹریفک پولیس کی بد انتظامی کے باعث ضلع وسطی کے علاقوں ناظم آباد اور لیاقت آباد کی مرکزی شاہراہ اور اس سے متصل سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔

کراچی بندرگاہ سے آنے والا بھاری ٹریفک جس میں ٹریلر اور ٹرک شامل ہیں وہ نادرن بائی پاس کے بجائے مذکورہ شہری آبادی میں داخل ہونے لگے۔ ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب ہو گئی۔

بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث پہلے ہی ناظم آباد اور لیاقت آباد میں ٹریفک بد ترین جام تھا۔ اب رہی سہی کثر ہیوی ٹریفک نے پوری کردی۔ ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں کا ہوگیا۔

اس حوالے سے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بتایا کہ ٹریفک جام سے جہاں سفر کرنے والے مسافر پریشان ہیں وہیں بلدیہ وسطی کی امدادی ٹیموں کو امدادی کاموں میں اس ٹریفک جام کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر بلدیات کو فون کر کے اس مسئلے کو فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم اب بھی ہیوی ٹریفک ناظم آباد۔ نارتھ ناظم آباد۔ کے ڈی اے چورنگی۔ موسء لائن۔ لیاقتآباد اور فیڈرل بی ایریا کی سڑکوں پر ٹریفک جام کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts